تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ایک ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے والا موبائل فون بچ سکتا ہے؟ حیران کن ویڈیو

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔

ایک روز قبل انٹرنیٹ پر ایسی زبردست ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے کیونکہ یہ ہزاروں فٹ بلندی سے گرنے والے موبائل فون کی تھی۔

ویسے تو موبائل فون اگر دو فٹ بلندی سے بھی گرے تو بعض اوقات یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور کبھی تو اس سے بھی کم فاصلے سے گرنے پر موبائل کی اسکرین تک ٹوٹ جاتی ہے۔

موبائل استعمال کرنے والے صارفین جب فون استعمال کررہے ہوتے ہیں تو اس کو ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑ کر رکھتے ہیں اور اگر انہیں کسی بھی قسم کا خطرہ محسوس ہوتا ہے تو وہ مزید احتیاط کرتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ائیرکرافٹ میں سوار پائلٹ نے جب فضائی مناظر کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو موبائل اُس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا۔

موبائل جب ہاتھ سے  چھوٹا گرا تو اُس میں ویڈیو ریکارڈنگ جاری تھی، پائلٹ کا خیال تھا کہ ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے گرنے کے بعد موبائل کسی کام نہیں رہے گا مگر نتیجہ اس کے برعکس سامنے آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل تیزی سے زمین کی طرف آیا، اس دوران ویڈیو کیمرہ کھلا ہوا تھا تو ریکارڈنگ ہوگئی،  حیران کن طور پر یہ ایک مکان کی چھت پر گرا اور بالکل ٹھیک تھا۔

Comments

- Advertisement -