تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

چند منٹوں میں کورونا تشخیص کرنے والی کٹ تیار

کیلیفورنیا: امریکا میں مقیم ترکش جوڑے نے منٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی۔

ترک میڈیا کے مطابق سرحت پالا اور ان کی اہلیہ زینب الگاس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کہ ایسی ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں جس کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق صرف 10 منٹ میں کی جاسکے گی۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں انہوں نے اپنی قائم کردہ کمپنی "کنفرم بایوسائنسس” میں کٹس تیار کی ہیں،کٹس کی تیاری کا مرحلہ ایک ماہ قبل شروع کیا تھا اور اب اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے۔

سرحت پالا کے بقول انہوں نے یہ کٹس اپنے چینی پارٹنر کے ساتھ مل کر تیار کی ہیں، یہ ٹیسٹ کٹ لیٹرل فلو ٹیکنالوجی کے استعمال سے خون کے ایک چھوٹے قطرے سے وائرس کا پتہ لگا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کارنامہ، کورونا تشخیص کٹ تیار

ترکش جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کٹس کو چین، یورپ اور دیگر ممالک میں بھیج چکے ہیں اور یومیہ 5 لاکھ کٹس تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جلد از جلد کر کے علاج کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ٹیسٹ کٹس برآمد کی ہیں جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیسٹ کٹس تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -