ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت کا محنت کش و مزدوروں کے بچوں کی تعلیم سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹر مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈکی گورننگ باڈی کااجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، گورننگ باڈی کے ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر تعلیم نے کہا ایسے بچوں کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کرےگا، بچوں کواعلیٰ تعلیم دلاکر معاشرےمیں اعلیٰ مقام ملےیہ پارٹی کامنشورہے۔

اجلاس میں رجسٹر مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی، سعید غنی کا کہناتھا کہ امپلائرزاورمزدوروں کوخط لکھ کران کا اکاؤنٹ نمبرحاصل کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، جزوی لاک ڈاؤن سےمتاثرہ شہریوں کے لئے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

گذشتہ روز صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو معاشی مشکل نہ ہونے دی جائے،کاروباری مراکز کی بندش سے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزدوروں کے حوالے سے ایک کمیٹی فوری تشکیل دی ہے، 24 سے 48گھنٹے میں روزانہ اجرت والوں کی امداد کا کام شروع کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر اس وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے ضرورت مند افراد کے لئے صوبے بھر میں مفت راشن تقسیم کے لیے ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا تھا، ہیلپ لائن پر رجسٹریشن کے بعد شہریوں کے گھروں تک ایک ماہ کا راشن پہنچایا جائےگا۔

پہلےمرحلے میں 20 لاکھ خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیاجائےگا ، مخیرحضرات،این جی اوز بھی راشن کی تقسیم میں سندھ حکومت کی معاونت کریں گے۔

پی ڈی ایم اے نے بڑے پیمانے پر رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کردی ، رجسٹرڈ رضاکار پی ڈی ایم اےکےتحت مختلف مقامات پر خدمات انجام دیں گے، رضاکاروں کوقرنطینہ،آئسولیشن ودیگرمقامات پرمعاونت کے لیے رکھا جائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں