اشتہار

ایوانکا ٹرمپ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی کروناوائرس کے پیش نظر گھر سے حکومتی امور دیکھ رہی تھیں تاہم کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ ’’نیگیٹو‘‘ آنے کے انہوں نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے امریکی وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ دو ہفتے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی تھی جسے کروناوائرس کا مرض لاحق ہے۔ اسی تناظر میں ایوانکا نے اپنا ٹیسٹ بھی کروایا۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے کئی عہدیداروں نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے امریکی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر میں کرونا وائرس کی تصدیق

ایوانکا امریکی صدر کی خصوصی معاون کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کروناوائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ آج آئی۔ ایوانکا ٹرمپ میں کروناوائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیلین عہدیدار فیبیو ونگرٹرن کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں ٹرمپ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں