اشتہار

برطانیہ: ’’کروناوائرس ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کروناوائرس ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، اگلے ماہ ویکسین انسانوں پر ٹرائل کے لیے پیش کی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر تیار ہونے والی ویکسین رواں سال کے آخر تک اسپتالوں میں استعمال کی جاسکے گی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ویکسین کی اگلے ماہ ٹرائل کے لیے تیاری مکمل کرلی جو دنیا میں کروناوائرس کی پہلی ویکسین ہوسکتی ہے۔

برطانیہ میں انسانوں پر ٹرائل سے قبل ویکسین کو اگلے ہفتے جانوروں پر آزمایا جائے گا۔ ٹرائل کے لیے طبی مرکز ’’پبلک ہیلتھ انگلینڈ‘‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پروفیسر اڈرین ہل کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کا علاج بہت ضروری ہے، امید ہے رواں سال جون یا جولائی تک ویکسین مریضوں کے استعمال کے لیے پیش کردی جائے گی۔

- Advertisement -

صرف 20 منٹ میں کرونا وائرس کا علاج حتمی مراحل میں: امریکی ڈاکٹر کا دعویٰ کتنا سچ؟

انہوں نے بتایا کہ جان لیوا وائرس سے حالات انتہائی کشیدہ ہے، انسانوں کا ضیاع کسی صورت نہیں چاہتے، اسی کے پیش نظر ویکسین کے ٹرائل میں بھی تمام تر حفاظتی انتظامات ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے کرواناوائرس ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا تھا۔ جبکہ مختلف ممالک سے ایسے دعوے سامنے آرہے ہیں تاہم اب تک عالمی ادارہ صحت نے کسی ویکسین کی تیاری کی تصدیق نہیں کی۔ البتہ مختلف ممالک علاج دریافت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں