اشتہار

حکومت نے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پروازوں کی معطلی کے بعد حکومت نے پی آئی اے کی 5 پروازوں کو اترنے کی خصوصی اجازت دے دی، پی آئی اے کی برطانیہ اور ناروے سے 5 پروازیں پاکستان کے لیے روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق 4 پروازیں برطانیہ، ایک ناروے سے پاکستانیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی، پی کے 795 کل صبح 6 بجے برمنگھم سے اسلام آباد پہنچے گی۔

- Advertisement -

مانچسٹر سے پی کے 702 صبح 9 بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد اترے گی، پی کے 786 صبح 5 بجے لندن سے اسلام آباد پہنچے گی، پی کے 788 لندن سے کراچی صبح 7 بجکر 50 منٹ پر پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: فضائی آپریشن کی معطلی کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم

اسی طرح اوسلو سے اسلام آباد پی کے 772 صبح 5 بجے پہنچے گی، پانچوں پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر گئی تھیں، برطانیہ اور اوسلو سے پروازیں آنے کے بعد مزید پروازیں بند کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان ایئرلائن نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے 22 مارچ سے اندورن و بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پروازوں کا آپریشن معطل کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں