تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح سری نگر سول سیکریٹریٹ میں تعینات اہلکار دل باغ سنگھ نے دورانِ ڈیوٹی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا فوجی بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار تھا۔ اہلکار کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ دل باغ سنگھ کی موت دماغ پر لگنے والی گولی سے واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2007سے 20 فروری 2020 تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 448 تک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مایوسی اور دباؤ کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کے خودکشی کرنے کے واقعات تواتر سامنے آرہے ہیں، چھ روز قبل یعنی 14 فروری کو ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اہلکار بل رام سنگھ نے زہر کھا کر خودکشی کی تھی۔

Comments

- Advertisement -