ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سندھ میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جو 15دن جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا، لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے اس حوالے ان کا کہنا ہے کہ اس دوران لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا، اگر کوئی شخص بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جایا جاسکے گا تاہم اسپتال جانے کیلئےگاڑی میں تین لوگوں سے زائد کی اجازت نہیں، ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی،۔

س کے علاوہ حیسکو، سیپکو، واسا، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہے، اے ٹی ایمز کھلے رہیں گے، بینک اپنا جو کام جاری رکھیں گے اور اپنا ضروری اسٹاف مہیا کریں گے

لاک ڈاؤن میں گھریلو کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، کریانہ شاپس اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی بھی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں : صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

اس کے علاوہ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد اور عبادت گاہوں پر بھی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم عوام کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ کی سہولیات بڑھانے جارہے ہیں، میں ان ٹیسٹ کی سہولیات پورے صوبے کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز تک پہنچانا چاہتا ہوں، جو ٹیسٹ کیے ہیں، وہ بھی سلیکٹیو کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عوام کو اس بیماری سے ہر صورت بچانا ہے، اس اہم فیصلے سے جو مسائل (یعنی روزگاریا دیگر) پیدا ہوں گے میں اُن کے حل کے لیے بھی اقدامات کروں گا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں