اشتہار

قرنطینہ میں کورونا مریض سے ملاقات 5 افراد کو مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: کورونا وائرس کے مریض سے قرنطینہ میں ملاقات پانچ افراد کو مہنگی پڑ گئی، پانچوں افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی قرنطینہ میں ملاقات سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ مریض سےملنے والے5 پٹواریوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر پانچوں پٹواریوں کو 15 روز کے لیے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا جب کہ ڈی سی خیرپور نے پانچوں پٹواریوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

- Advertisement -

ڈی سی خیرپور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض سے ملاقات کرنے والے پانچوں پٹواریوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور انہیں 15 روز کے لیے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جو 15دن جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا، لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا، اگر کوئی شخص بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جایا جاسکے گا تاہم اسپتال جانے کیلئےگاڑی میں تین لوگوں سے زائد کی اجازت نہیں، ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں