جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے فوری لاک ڈاؤن کی حمایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیاسی و مذہبی رہنماؤں اورعلما نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں فوری لاک ڈاؤن کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دروان پیپلزپارٹی، ن لیگ، ایم کیوایم، جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملک میں لاک ڈاؤن کی حمایت کردی۔

میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا ہے چاہتے ہیں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جائے۔

ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان اور پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، وزیراعظم کورونا کی صورتحال پر تمام جماعتوں کوبلائیں اگر لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا تو 100فیصد ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ وقید کی سزا

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ابھی ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں تاہم تیاری رکھنی چاہئے،لوگ پولیس سے قابوآنے والے نہیں،فوج کولاناپڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک میں لاک ڈاؤن نہ کرکے بڑی غلطی کررہی ہے، کورونا سے بچنے کے لئے لاک ڈاؤن ہی واحد حل ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کرلینا چاہئے، کورونا سے بچنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کررہے ہیں، ملک میں لاک ڈاؤن آخری آپشن ہے،لاک ڈاؤن کا فیصلہ مناسب وقت پر وزیراعظم خودکریں گے۔

راجا ناصر عباس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ کرفیو بھی لگانا پڑے توکرناچاہئے جب کہ سینئر اینکر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے آپشن کی طرف جانا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں