تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کرونا وائرس، خود کو قرنطینہ کرنے والے بچوں کے لیے خصوصی تحفہ

نیویارک: بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ایما زون نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی کوشش کرنے والے بچوں کے لیے زبردست سہولت متعارف کرادی۔

کرونا وائرس دنیا کے 188 ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک تیرہ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ 28 ہزار سے زائد متاثر اور 95 ہزار 656 مریض صحت یاب ہوئے۔

مہلک وبا کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک نے اپنے شہروں کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی اداروں اور اسکولز کو بند کردیا جبکہ ہر قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی۔

یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے 8 کروڑ سے زائد طلبہ حصولِ تعلیم سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس نے ساڑھے آٹھ کروڑ طلبہ کو تعلیم سے محروم کردیا

اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایما زون کی زیر ملکیت کمپنی آڈیبل نے قرنطینہ میں جانے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے مفت آڈیو کتابیں فراہم کرنا شروع کردیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت تک مفت کتابوں کی سروس جاری رہے گی جب تک کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال بہتر نہیں ہوجاتی یا تعلیمی ادارے معمول کے مطابق نہیں کھل جاتے۔

آڈیبل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’دنیا بھر کے بچوں کے لیے مختلف موضوعات کی کتابیں 6 زبانوں میں دستیاب ہیں اور وہ انہیں بالکل مفت پڑھ سکتے ہیں، دستیاب تصانیف بچوں کی صلاحیت کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کریں گی‘۔ آڈیبل کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف کتابیں انگریزی، ہسپانوی، فرنچ، اطالوی، جرمن اور جاپانی زبانوں میں دستیاب ہیں۔

Comments

- Advertisement -