جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کرونا وائرس نے ساڑھے آٹھ کروڑ طلبہ کو تعلیم سے محروم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال اور سائنس و ثقافت (یونیسکو) کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد دنیا کے کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہوگئے۔

یونیسکو کی جانب سے ایک روز قبل جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 8 لاکھ پچاس ہزار طلبہ ایسے ہیں جو گھروں میں محصور ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر 102 ممالک نے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کو مکمل جبکہ گیارہ ممالک نے تعلیمی اداروں کو جزوی طور پر بند کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس نے تعلیمی نظام کو شدید متاثر کیا جس کی وجہ سے ساڑھے کروڑ سے زائد بچے حصول تعلیم سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، دنیا بھر میں ڈھائی کروڑ ملازمین کی بے روزگاری کا خطرہ

یونیسکو کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کے شعبے کو بھی وائرس کی وجہ سے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ ممالک کے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے اور وائرس پر قابو نہ پایا تو صورت حال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے اور اُس سے پہلے یونیسکیو کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ مختلف ممالک میں اسکولوں کی بندش کے باعث دنیا بھر میں چھ کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہوگئے۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس آج دنیا کے 176 ممالک میں پھیل چکا جس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 818 تک پہنچ گئی، صرف آج ہی 875 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں