اشتہار

دوا ساز کمپنی کرونا علاج دریافت کرنے کے قریب پہنچ گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈین دوا ساز کمپنی کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے قریب پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین دوا ساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولوشن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملک میں جو افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کی صحت یابی کے لیے ادویات کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنٹ بائیو سولوشن کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کا تجرباتی علاج تیار کررہا ہے، ایک ہی وقت میں کرونا ویکسین پر کام کرنے کے لیے دو امریکی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ساؤرڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کلینیکل مرحلے کی ویکسین کمپنی نوووایکس کے ساتھ ساتھ بائیو ٹیک کمپنی واکسارٹ کے ساتھ مل کر دو اورل ویکسین تیار کی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا آسٹریلیا نے کرونا کا علاج دریافت کرلیا؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مختلف پلیٹ فارمز کو دیکھتے ہوئے فوراً ہی ویکسین کی تیاری کا آغاز کیا تھا۔

ڈاکٹر ساؤرڈ کے مطابق ہم نے اپنی کچھ ثابت شدہ ٹیکنالوجیز کے ذریعے کئی لائسنس یافتہ ادویات کی تائید کی ہے اور ہم انہیں کرونا وائرس پر کام کرنے کے لیے تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بہت سارے محققین ایک ایسی ویکسین پر فوکس کررہے ہیں جو کسی کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہے اور اس میں ہمیں جلد کامیابی ملے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 415 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 455 ہوگئی ہے، دنیا بھر میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 616 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں