اشتہار

کورونا وائرس سے اموات 16 ہزار سے بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے وبائی مرض کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور مہلک وبا سے ہلاکتیں 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے۔

- Advertisement -

جان لیوا مرض سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 602 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں ہونے والی ہلاکتیں 6ہزار 78 ہو گئی ہیں۔

اٹلی میں کوروناوائرس کے 4ہزار790نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں مجموعی کیسزکی تعداد 63ہزار 928 ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں