اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پنجاب کابینہ کے ارکان کا ایک ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی اور کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا بچاؤ فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت کو جاری کیے گئے 11 ارب روپے کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذاتی تحفظ کے آلات کی خریداری فوری طور پر مکمل کی جائے جبکہ 8 لیبارٹریز کو فعال کیا جائے،اس سلسلے میں 62 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں غور کیا گیا کہ اس مرتبہ زکوٰۃ کی کٹوتی جلد کر دی جائے، اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو تجویز دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں بیت المال فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نجی اسکولز کی فسیوں کے معاملے پر ایک کمیٹی بنائی ہے جو ایک ہفتے میں رپورٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے صوبے میں 10 ہزار ڈاکٹرز وپیرامیڈکس کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے، اس میں ریٹائرڈ ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ایک آرڈیننس لا رہے ہیں جس کے تحت انتخابات کو 9 ماہ کے لیے ملتوی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی اور کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا بچاؤ فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں