اشتہار

یورپی یونین اور روس نے جنگیں روکنے کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یورپی یونین اور روس نے اقوام متحدہ کی جنگیں روکنے سے متعلق اپیل کی حمایت کردی۔

ترجمان یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تنازعات پر ہونے والی جنگوں کو روکنے کی اپیل کی حمایت کرتا ہے کیونکہ آپس میں لڑنے کے بجائے کورونا وائرس سے بچنے کی جنگ لڑیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے یو این سیکرٹری جنرل کی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس بات کی تائید کرتا ہے کہ مسلح تنازعات پر فوری فائربندی کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے علاقائی فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات پر فوری دشمنیاں روک دی جائیں، جنگ بندی کو محفوظ بنایا جائے اور کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے تناظر میں انسانیت سوز اقدامات بند کیے جائیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی اپیل کی حمایت کرتا ہے اور اس مہم میں شامل ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریس نے دنیا سے اپیل کی تھی کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا بدترین حالات میں جنگیں روک دی جائیں، یہ وقت آپس میں لڑنےکانہیں ہے بلکہ کورونا کے خلاف لڑنے کا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں