اشتہار

دکانداروں کےلیے عمانی حکومت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی وزارت تجارت و صنعت کوویڈ 19 سے بچاؤ کےلیے اٹھائی جانے والی احتیاطی تدابیر اور فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے متعدد احکامات اور احتیاطی تدابیر کررکھی ہیں جن پر عمل درآمد عمانی شہریوں کےلیے ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ تجارتی مراکز اور دکاندار انسداد کرونا وائرس سپریم کمیٹی کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہیں کررہے، جو سلطنت میں پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

وزارت تجارت و صنعت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر تجارتی مراکز اور دکانداروں نے مذکورہ احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

داخلے کے عمل کو ایسا بنایا جائے کہ گاہک دکان و تجارتی مراکز میں گروہ کی شکل میں داخل نہ ہو، دوسرا یہ کہ رقم کی ادائیگی کے وقت گاہک اور کاؤنٹر کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ ہو۔

وزارت تجارت و صنعت کے مطابق تجارتی مراکز اور دکانوں میں تمام اشیاء کو صاف ستھرا رکھا جائے اور گاہکوں کےلیے ہینڈ سینیٹائزر بھی موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں : عمان : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اخباروں پر پابندی کا اعلان

عمانی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزارت نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ رش والے اوقات میں گھروں سے نکلنے اور خریداری کرنے گریز کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں