اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کردی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فوری تنخواہوں اورپنشن دینےکی منظوری دے دی،ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں،پنشن جمعہ تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں اور پنشن ادائیگیاں کی جائیں گی، مشیر خزانہ نے فوری پے رول بنانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا کر دی جائیں گی۔
خیال رہے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، ملک میں کرونا کیسز کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کےباعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھاناپہنچاناپڑےگا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگرہمیں لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا ہےتو سوچنا پڑےگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ہے ، میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔