اشتہار

کروناوائرس : سعودی وزیر صحت کا مقامی و غیرملکی شہریوں کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے شہریوں و غیر ملکیوں کی آسانی کےلیے آن لائن علاج کی سہولت مہیا کردی، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے بتایا کہ مقامی و غیر ملکی افراد اپیلی کیشن اناۃ کے ذریعے اپنا نسخہ حاصل کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کے تحفظ کےلیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

سعودی وزیر صحت کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ مریض گھر میں رہ کر اناۃ اپیلی کیشن کے ذریعے آن لائن نسخہ حاصل کرسکتے ہیں، جس کےلیے ڈاکٹروں بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ سہولت کے باعث مریض آن لائن نسخہ حاصل کرنے کے بعد قریبی میڈیکل اسٹور سے ادویات حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے میڈیکل اسٹور پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر دوا نہ دی جائے۔

خیال رہے کہ (اناۃ) ایپلی کیشن وزارت صحت اور سعودی ہیلتھ اسپشلائزیشن کی سرکاری ویب سائٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں