جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کرونا وائرس سے متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبداسلام آفریدی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر کے سماج سے دوری اختیار کرلی۔

- Advertisement -

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ میں کرونا وائرس سے خوف زدہ نہیں ہوں، جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گا اور خدمت کے سلسلے کو جاری رکھوں گا۔ رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کے حلقے میں شامل یوسی منگاہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے میو اسپتال میں کرونا مریض کی موت معمہ بن گئی

یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1252 تک پہنچ گئی جن میں سے 9 مریض کی اموات ہوئیں، 23 ایسے تھے جو صحت یاب ہوئے جبکہ سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں دو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کیخلاف لڑنے والے 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

اعداد و شمار کے حساب سے سندھ میں اب تک 440، پنجاب 414، خیبرپختونخواہ 147، بلوچستان 131،اسلام آباد 27، گلگت بلتستان 91 اور آزاد کمشیر میں دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں