جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کے لیے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ کور کمیٹی اجلاس اتوار کی سہ پہر 3 بجے بنی گالہ میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کرونا سے نمٹنے کے لیے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے، کور کمیٹی کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق تجاویز دےگی۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن، معیشت، ملکی ضروریات، سیاسی جماعتوں کے تعاون پر بات ہوگی، کرونا سے نمٹنے کے لیے ملکی صلاحیت، غیر ملکی تعاون پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ پنجاب وخیبرپختونخوا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، سندھ، پنجاب اور کے پی کےگورنرز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں