اشتہار

بھارت :کورونا وائرس کے ایک مریض کی وجہ سے 40ہزار افراد قرنطینہ میں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی وجہ سے 40 ہزارافراد کوقرنطینہ میں جانا پڑا، متاثرہ شخص اٹلی اور جرمنی سے واپس آیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سترسالہ شخص کی موت کے بعد اس میں کورونا وائرس کاپتا چلا، متاثرہ شخص اٹلی اور جرمنی سےواپس آیاتھا اور قرنطینہ میں جانے سے انکار کیا تھا۔

متاثرہ شخص کی موت کے بعد بیس دیہات کے لوگوں کوقرنطینہ کردیا گیا، کورونا وائرس سےہلاک شخص نے موت سے قبل میلے میں بھی شرکت کی تھی، اس تہوار میں روزانہ 10 ہزار کے قریب لوگ شرکت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

مرنے والے شخص کے انیس رشتے داروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

خیال رہے بھارت میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر873 ہوگئی ہے جبکہ 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

بھارتی حکومت نے 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے مگر لوگوں کو خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں