اشتہار

برطانوی خاتون کے منہ پر کھانسنے والے نوجوان پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانیہ میں خاتون پر دانستہ کھانسنے کے جرم میں 14 سالہ نوجوان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹیمز میں ایک نوجوان 66 سالہ خاتون کے منہ پر کھانس کر کرونا وائرس چلاتا ہوا فرار ہوگیا تھا۔

خاتون نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد نوجوان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کی عمر 14 برس ہے جس نے دورانِ تفتیش جان بوجھ کر کھانسنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے نوجوان پر فرد جرم عائد کردی اور اب اُسے 7 اپریل کو ٹیمز یوتھ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر: این ایچ ایس اسٹاف پر کھانسنے کا معاملہ، پولیس کا سخت کارروائی کا فیصلہ

بعد ازاں حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر عوام کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عوامی مقامات پر جان بوجھ کر کھانسنے والے شخص کو دو سال قید کی سزا دی جائے گی۔

حکومت نے وضاحت کی تھی کہ پولیس افسران، طبی عملے اور اسپتال میں مریضوں کے منہ پر کھانسنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسی طرح میل جول سے دوری کے احکامات کی خلاف ورزی پر  پہلی بار 60 جبکہ دوسری بار 120 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں