اشتہار

کورونا وائرس؛ عمان میں شہریوں سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: کورونا وائرس کے باعث قیمتی جانی نقصان کو بچانے کے لیے شہریوں سے خون کے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف بلڈ بینک سروسز کی جانب سے کی گئی اپیل میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کے عطیات دیے جائیں۔

ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خون کے عطیات سینٹرل بلڈ بینک اور اس کے ریجنل بینکس میں جمع کرواجاسکتے ہیں تاکہ مریضوں کو خون کی فراہمی کسی بھی صورت میں رکُ نہ سکے۔

- Advertisement -

خون عطیات کرنے والوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت متعلقہ بلڈ بینکس سے رابطہ کرکے پیشگی اطلاع کے ذریعے اپنی باری کا نمبر حاصل کرنا ہوگا تاکہ اداروں میں افراد جمع نہ ہو سکیں۔

بلڈ بینکس کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ خون عطیہ کرنے والے افراد کی محدود تک تعداد کو بلایا جائے اور اس عمل میں کم سے کم میل جول ہو تاکہ مہلک وبا کے خطرات سے بچا جا سکے۔

ڈیپارٹمنٹ آف بلڈ بینک نے خون عطیہ کرنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر واضح کی ہیں جن پر عمل پیرا ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمان میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد سلطنت میں وبا کے شکار افراد کی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 23 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں