جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی سفارت خانے کی تین لگژری گاڑیاں لے جانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفیصیلات کے مطابق امریکی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچا تھا۔

حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد طیارہ امریکی سفارتخانے کی 3لینڈکروز گاڑیاں لے کر جائے گا۔

مزید پڑھیں : امریکی سفارتی عملہ اسلام آباد سے وطن لوٹ گیا

یاد رہے کورونا وائرس پھیلنے کے باعث امریکی سفارتخانے کا عملہ پاکستان سے وطن واپس لوٹ گیا تھا، امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ 75 رکنی دستہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے جارجیا روانہ ہوگیا ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 14مارچ کو سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو رضاکارانہ واپسی کی اجازت دی تھی ، جس کے بعد 22 مارچ کو سفارتی اسٹاف نجی پرواز سے وطن واپس روانہ ہوا۔

ترجمان نے واضح کیا تھا کہ امریکی شہریوں کو واپسی کیلئے دستیاب آپشنز کی اطلاع فراہم کرتے رہیں گے جب کہ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست والوں کو سفارتخانہ سروس فراہم کرتا رہےگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں