اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بھارت، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملیریا کی دوا کھانے والا ڈاکٹر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملیریا کی دوا کھانے والا ڈاکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ڈاکٹر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملیریا کی دوا کلوروکوئین کھائی جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 44 سالہ ڈاکٹر اپلجیت برمن سینئر اینستھیسٹسٹ تھے، اپلجیت نے کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کے طور پر اپنی ذمہ داری پر ملیریا کی دوا کا استعمال کیا تھا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ملیریا کی دوا کھانے کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم دوائی کھانے کے بعد اپلجیت نے اپنے دوست کو واٹس ایپ میسج میں دوائی کے استعمال کے بعد طبیعت بگڑنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا ملیریا کی دوا کلوروکوئن کرونا کا مقابلہ کر سکتی ہے؟

ڈاکٹر اپلجیت برمن کرونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں تھے کیونکہ ابھی تک آسام میں کرونا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

آئی سی ایم آر نے بھی متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کو روکنے یا علاج کے لیے دوائیوں کو خود ادویات کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے اور وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں