اشتہار

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی ایس ایم ایس سروس کا اجرا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر ایس ایم ایس سروس کا اجرا کر دیا گیا۔

ضرورت مندوں کے لیے بنائے گئے کیش پروگرام میں ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی کفالت کی جائے گی اور ہرخاندان کو12ہزار روپےملیں گے۔

کیش پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس کا اجرا کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کے لیے 8171 پر شناختی کارڈنمبر بغیر اسپیس کے بھیجنا ہوگا۔

- Advertisement -

سرکاری ملازمین کیش پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے اور ڈیٹا سرور سرکاری ملازم کی درخواست مسترد کر دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کیش پروگرام کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر ایس ایم ایس کیا تو سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی گئی۔

وزیراعظم کو پیغام موصول ہوا آپ سرکاری ملازم ہیں احساس ایمرجنسی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے۔

واضح رہے کہ پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے سلسلے میں اے آر وائی نیٹ ورک کی ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں