اشتہار

کرونا وائرس کا خوف، بھارتی شہری کی خودکشی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرونا وائرس کا خوف دنیا بھر میں اس قدر پھیل گیا ہے کہ بھارتی شہری نے گلے میں محسوس ہوتے ہی کوویڈ 19 کے خوف کو خودکشی کی کوشش کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس نے ساری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، ان ہی ممالک میں ایک بھارت بھی ہے جہاں کرونا وائرس کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ شہری کرونا کی کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے پر خودکشی کی کوشش کرنے لگے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ سے تعلق رکھنے والے جیون سنگھ نامی شہری کو کچھ روز سے گلے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے، جیون سمجھا یہ تکلیف کرونا وائرس کی وجہ سے ہورہی ہے۔

- Advertisement -

کرونا وائرس کے خوف سے جیون نے کمرے میں جاکر خودکشی کی کوشش کی تو اہل خانہ جیون سنگھ کی آواز سن کر کمرے میں داخل ہوئے اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں بھارتی شہری کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیون کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے مذکورہ شخص کے خون کا نمونہ لے لیا ہے، اب رپورٹ آئے گی تو معلوم ہوگا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہے یا نہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیون سنگھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گنگولی ہاٹ میں مقیم تھا اور وہی جانوروں کے ایک اسپتال میں ملازمت کرتا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے 2032 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے 58 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں