اشتہار

کروناوائرس کی روک تھام، سعودی محکمہ صحت کا ایک اور اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، محکمہ صحت نے آگاہی پیغام موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے 2 بلین شہریوں تک پہنچا دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے ایس ایم ایس میں شہریوں کو کروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، پیغام سے 2 بلین صارفین مستفید ہوئے۔

- Advertisement -

محکمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس 24 زبانوں میں بھیجے گئے تاکہ مملکت میں رہنے والے مختلف زبانیں بولنے والے افراد پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ ایس ایم ایس میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کروناوائرس سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اور مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ صحت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

سعودی عرب، پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے واٹس ایپ سروس متعارف

دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستانی کمیونٹی کی اپنے پیاروں کی مقامی تدفین کے لیے سفری پابندیوں کے دوران این او سی جاری کرنے کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف کرا دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی قونصلیٹ نے کمیونٹی سے کہا کہ کرفیو کے اوقات کے دوران کسی عزیز کی تدفین کے لیے اجازت نامہ لے سکتے ہیں، اس کے لیے 0533585184، 0542556778، 0592068461 پر اپنی متعلقہ دستاویز فراہم کرکے این او سی حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں