تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: 25 لاکھ نشہ آور گولیاں‌ پکڑی گئیں

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے کسٹم اہلکاروں نے پچیس لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹم نے ریاض میں واقع خشک بندر گاہ پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 25 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

محکمہ کسٹم کے مطابق ’اسمگلروں نے چھت پر لگنے والی پلیٹوں میں نشہ آور گولیاں چھپائی تھیں‘۔ محکمے نے بتایا ہے کہ ’اسمگلر تجارتی سامان ریاض کے خشک بندر گاہ کے ذریعہ ملک میں لانے کی کوشش کر رہے تھے جس میں نشہ آور گولیاں چھپی ہوئی تھیں‘۔

کسٹم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نشہ آور گولیاں جن لوگوں کے نام پر بھیجی گئی تھیں انہیں حراست میں تفتیش شروع کردی ہے‘۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے بعد اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور پھر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ یا خرید و فروخت سمیت دیگر جرائم کو سنگین قرار دیا جاتا ہے جس کی سزا موت کی صورت ہے اور عدالتی احکامات کے مطابق ملوث شخص کا سرقلم کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -