جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

کراچی لاک ڈاؤن، کے الیکٹرک کا ماہ اپریل میں ایوریج بل بھیجنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ میٹر ریڈنگ نہ ہونے کے باعث صارفین کو اپریل کے ماہ میں اوسط بل بھیجے جائیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو بلنگ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق براہ راست میٹر ریڈنگ ممکن نہ ہونے کے سبب رواں ماہ کے بلوں میں اوسط بلنگ کا طریقہ اپنایا جائے گا۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ کے بلوں کی بنیاد پر اوسط بلنگ یا گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں آنے والے بل کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف کو اپریل کے مہینے  کا بل بھیجا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے وضاحت کی کہ نیپرا کی ہدایت کے مطابق پچھلے گیارہ ماہ یا گزشتہ سال اُسی مہینے کے بل کو دیکھتے ہوئے اوسط ریڈنگ کا بل بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق براہ راست میٹر ریڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوتے ہی بلنگ کی جائے گی اور پھر بل اُسی حساب سے بھیجے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ اقدامات صارفین کے وسیع تر مفاد اور بہتر خدمات کے لئے اٹھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں