تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امریکی صدر کا دوسری مرتبہ ٹیسٹ، کاروبار اور بے روزگاروں کے لیے بڑے اعلانات

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم وائرس سے تحفظ کے لیے دنیا کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس دردناک صورت حال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آ رہے، یہ وقت لوگوں پر توجہ رکھنے کا ہے سیاست پر نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا ٹاسک فورس کے ہم راہ روزانہ کی پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے اعلان کیا کہ 350 ارب ڈالرز چھوٹے کاروباروں کو دیے جا رہے ہیں، بے روزگار ہونے والوں کو کل سے چیک دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ریاستوں کو ازخود ماسک اور حفاظتی سامان جمع کرنے کی ضرورت ہے، ہم بیک اپ کے لیے موجود ہیں، ہزاروں وینٹی لیٹرز تیار کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا امریکی صدر نے دوسری مرتبہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا، یہ ٹیسٹ نئی متعارف ہونے والی مشین سے کیا گیا، ٹرمپ نے کہا کہ میرے ٹیسٹ کا نتیجہ 15 منٹ میں آ گیا جو منفی تھا۔

کرونا سے یورپ، امریکا میں تباہی، اموات 53 ہزار 218 ہو گئیں

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ تمام ملٹری ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف سویلین اسٹاف کی مدد کریں گے، تمام اسپتالوں میں میڈیکل سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بہت سے لوگوں میں وائرس کی علامات نہیں مگر ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈکشنر بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ نیویارک میں میڈیکل سپلائی کی کمی پوری کی جا رہی ہے، این 95 ماسک سمیت حفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ڈاکٹر ڈیبورا برکس نے کہا کہ 90 فی صد امریکیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، ماسک اور گلوز کے بغیر شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 6,088 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -