جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہے، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 4 لیب نے کام شروع کر دیا،5 ڈویژنل لیول پر کرنے جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں نجی اور سرکاری لیب کے ٹیسٹ ملا کر تعداد بتاتی ہوں، ہم آپس میں مل کر کام کر رہے ہیں، پہلے رپورٹ ہمارے پاس آتی ہے پھر وفاق کے پاس جاتی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ آج کرونا کے 1769 ٹیسٹ کیے گئے، جو لوگ پرائیوٹ ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں وہ کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد11 ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کل ہماری چینی ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ بھی ہوگی،15ہزار کٹس آگئیں ،بہت جلد ٹیسٹنگ کاعمل بڑھ جائےگا،اگلے ہفتے تک ہم اپنی ٹیسٹنگ کو5 ہزار تک لے جائیں گے۔

پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

واضح رہے کہ ملک بھر میں جان لیوا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2450 ہوگئی، جبکہ وائرس سے متاثرہ 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں