جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

تعمیراتی شعبے کیلیے وزیراعظم نے بہترین پیکیج دیا، عقیل کریم ڈھیڈی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف صنعت کارعقیل کریم ڈھیڈی نے وزیراعظم خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے اعلان کردہ تاریخی پیکیج کو بہترین قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سےبہترین پیکج دیا گیا ہے، گزشتہ 3سال سےکنسٹرکشن انڈسٹری مشکلات کاشکار تھی تاہم اب حکومت کی جانب سےگیم چینجر پیکیج دیا گیا ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے پیکیج ملکی معیشت کیلئے بھی گیم چینجر ہو گا، میرے خیال میں حکومت اس سےاچھا پیکیج نہیں دے سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا تعمیراتی شعبے کیلیے تاریخی پیکیج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پیکیج کے باعث 10ہزار گھر کا کرایہ دینے والا مالک بن جائے گا جب کہ ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والوں کو دوبارہ نوٹس نہیں آتا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کےلیے تاریخی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر میں اس سال سرمایہ لگانے والوں سےذرائع آمدن کا نہیں پوچھا جائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ فیصلہ کیا ہےکنسٹرکشن سیکٹر میں فکس ٹیکس کر رہے ہیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےتحت کنسٹرکشن میں اگر100روپےٹیکس ہوگاتو90روپےمعاف کردیں گے، صوبوں کیساتھ مل کرسیلزٹیکس بھی کم کررہےہیں، پنجاب اورکےپی سیلزٹیکس کو2فیصدپرلےآئےہیں اگر کوئی فیملی اپناگھر بیچناچاہتی ہےتو اس پرکوئی کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں