جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’’ضرورت پڑی تو ٹائیگرفورس سے سندھ میں بھی کام لیا جائے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹائیگرفورس کا نام وزیراعظم تبدیل کردیں تو اچھی بات ہے، وزیراعظم بڑا کام کررہے ہیں اور ہم سب کھل کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ٹائیگرفورس سے سندھ میں بھی کام لیا جائے گا، معلوم نہیں وزیراعظم نے کس کے مشورے پر ٹائیگر فورس نام رکھا۔

انہوں نے کہا کہ 14اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا کیونکہ سب اس پر متفق تھے، لاک ڈاؤن میں سب لوگوں کو امداد پہنچنی چاہیے یہ اہم ہے، ریلیف کتنے لوگوں کو ملاہے یہ بھی دیکھنا ہوگا، یہ کہنا کہ کسی کو کچھ نہیں ملا غلط تاثر ہے، فلاحی اداروں نے بھی دیا لیکن لوگوں کی مددکی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے بہتری کیلئے جو بھی وفاق قدم اٹھائے گا سندھ ساتھ دے گا، وفاق کی جانب سے معاشی لحاظ سے جو پیکج دیا گیا اس کو سپورٹ کرتے ہیں، کنسٹرکشن کے لحاظ سے کراچی اہم ہے، وفاق کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں، اس وقت ہماری ترجیح کرونا وبا کی صورت حال ہے۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معاشی پیکج سے متعلق کہا کہ14اپریل کے بعدعمل درآمد ہوگا، ملک کے لیے اور عوام کے لیے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی حمایت کریں گے، جو بھی طبی حفاظتی سامان آرہا ہے وہ فراہم کیا جارہاہے، یوسیز میں راشن کی تقسیم کیلئے بنائی کمیٹی میں سب کو شامل کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں