14.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

فیکٹ چیک: ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: واٹس ایپ اور سماجی رابطے کے دیگر پلیٹ فارمز پر ایک میسج زیر گردش تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چار اپریل کی رات 12 بجے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پھیلنے والے میسج میں بتایا گیا تھا کہ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی شخص کرونا وائرس کے حوالے سے بات نہیں کرسکے گا جبکہ غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور واٹس ایپ کے جس گروپ میں بات ہوگی اُس کے ایڈمن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واٹس ایپ پر زیرگردش میسج میں بتایا گیا تھا کہ کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کرونا وائرس کے حوالے سے بات کرنے والے شخص کے خلاف دفعہ 68، 140 اور 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور اُسے سخت سزا دی جائے گی، ساتھ میں گروپ کے ایڈمن کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔

- Advertisement -

پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ اور دیگر فارمز پر زیر گردش میسج کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معلومات کے حصول کے لیے پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ یا مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں