اشتہار

فلسطین میں‌ کرونا کیک کا چرچا، شہری شوق سے کھانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلیم: فلسطینی بیکر نے کرونا کیک تیار کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگیا اور اب شہری اسے شوق سے کھا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ سے تعلق رکھنے والے بیکر عیاد ابو رزاقہ نے کرونا وائرس کے نام سے کریم کیک تیار کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر شیئر ہونے کے بعد اتنی وائرل ہوئیں کہ غزہ شہر میں کیک کی مانگ بڑھ گئی اور شہری اسے خرید کر کھانے لگے۔کرونا کیک غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع الندایا بیکری پر فروخت کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

کیک پر خاتون کی تصویر بنائی گئی ہے جو نیلے رنگ کا ماسک لگائے کھڑی ہیں۔

عیاد کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کیک لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے تیار کیا تاکہ سب سماجی فاصلہ اختیار کریں اور کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عیاد کا کہنا تھا کہ ’ہماری بیکری پر آنے والے گاہک اب کیک ہی مانگتے ہیں، ہر آنے والے دن کیک کی مانگ بڑھتی جارہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا خوف ہے کہیں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ نہ ہوجائے، میری کوشش ہے کہ لوگوں میں شعور پیدا کروں تاکہ سب کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ صحت کے مطابق غزہ شہر سے ابھی تک کرونا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بیشتر شہری خود ہی احتیاط کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں