تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں کرونا وائرس : مودی حکومت بے بس، لاک ڈاؤن فیل

نئی دہلی : بھارتی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، حکام نے لاک ڈاؤن کی مدت مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا، بھارتی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاؤن اور پابندیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں تمام تر کارروائیوں کے باوجود کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کچھ شہروں میں حکام نے لاک ڈاؤن سے منسلک پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ اگر لوگ قوانین پر سنجیدگی سے عمل نہیں کرتے ہیں اور معاملات میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہتا ہے تو پھر لاک ڈاؤن کو بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ممبئی اور مہاراشٹر کے شہری علاقوں میں اسے دو ہفتوں تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس ہفتے مرحلہ وار انداز میں ملک تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے باہر آجائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت 14 اپریل کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاہم سینئر عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس کا انحصار ریاست کی صورتحال پر ہے اور ان اضلاع میں لاک ڈاؤن اور پابندیاں جاری رکھی جائیں گی جہاں کورونا وائرس کا اثر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی ایشیاء میں کووڈ 19 کے معاملات کی تعداد دگنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ ماہرین صحت نے اس خطے میں ایک وبا کا انتباہ دیا ہے جو دنیا کی آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔ یہ پہلے سے ہی صحت عامہ کے کمزور سسٹم کو مزید متاثر کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -