اشتہار

سعودی عرب، نومولود بچے نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر الدوامی میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے نومولود بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر الدوامی جنرل اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا نوزائیدہ بچے خالد کو صحت یاب ہونے کے بعد والدین کے سپرد کردیا گیا، بچے کو اسپتال کی ایمبولینس میں والدین کے ہمراہ طبی یونٹ نے گھر پہنچایا۔

الدوامی کمشنری کے جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر شعبہ امراض اطفال ڈاکٹر احمد الرخیمی کا کہنا تھا کہ بچے کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جس کے بعد اسے طبی یونٹ کے ساتھ والدین تک پہنچادیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور ٹیم ممبران کی جانب سے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور بچے کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس پر جلد قابو پانا مشکل ہے، ترجمان سعودی وزیر صحت

دوسری جانب نوزایدہ بچے خالد کے والدین نے بھی بیٹے کی صحت یابی اور سلامتی پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد اسپتال انتظامیہ کے مثالی رویے اور تعاون کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کو الدوامی اسپتال کا مخصوص یونٹ ایمبولینس میں بچے کو گھر تک پہنچانے آیا تھا جہاں دیگر اہلخانہ نے انتہائی مسرت کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے والدین کو ہدایات کی گئی ہے کہ دو ہفتے تک احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے اس دوران زیادہ افراد بچے کے گرد جمع نہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں