تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا وائرس پر جلد قابو پانا مشکل ہے، ترجمان سعودی وزیر صحت

ریاض : جان لیوا کرونا وائرس سعودی عرب میں بے قابو ہونے لگا، ایک مریض نے درجنوں افراد میں وائرس منتقل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح خلیجی ریاستوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جان لیوا وائرس سعودی عرب میں بھی بے قابو ہونے لگا ہے۔

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ہمیں بڑے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ وائرس پر قابو پانے میں ہمیں کئی مہینے لگ سکتے ہیں لیکن عوام حکومتی احکامات پر سختی سے عمل پیرا رہی تو وائرس پر جلدی قابو پاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرس انتہائی سنگین نوعیت کا ہے کیونکہ جب کسی مریض میں علامات ظاہر ہوتی ہیں اور ہمارے پاس آتا ہے اس سے قبل وہ کئی لوگوں سے ملاقاتیں کرچکا ہے کیونکہ اسے پتہ ہی ہوتا کہ وہ کس خطرناک وبا میں مبتلا ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ان افراد کا پتہ لگانا ہے جو کرونا مریضوں سے مل چکے ہیں اور پھر ان کے ٹیسٹ کرنا ہے تاکہ اس بات کی یقین دہانی کی جاسکے کہ ان میں وائرس نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پہلے کرونا وائرس کے پہلے مریض کی میں وائرس کی تشخیص کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ اندازہ لگانا کے وائرس پر کب قابو پایا جائے گا یہ کہنا مشکل ہے۔

Comments

- Advertisement -