جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت، آئی سی یو کی چابی نہ ملنے پر مریضہ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال عملے کو آئی سی یو کی چابی نہ ملنے کے سبب خاتون ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 55 سالہ خاتون کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال کےعملے کو آئی سی یو کی چابی نہ ملی جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئیں۔

خاتون کو جمعرات کی رات یوجین کے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جب ان کی حالت بگڑی تو ڈاکٹر نے انہیں کرونا وائرس ٹیسٹ کے نمونے لینے کے بعد مادھو نگر کے ایک اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بعدازاں انہیں نجی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں حکام کے مطابق بظاہر بہتر سہولیات موجود تھیں، خاتون جب اسپتال پہنچی تو معلوم ہوا کہ آئی سی یو لاک تھا اور متعلقہ ملازم اسپتال میں موجود نہیں تھے۔

اسپتال عملے کی جانب سے آئی سی یو کا تالہ توڑنے کی کوشش کی جاتی رہی اور اسی دوران مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی اور جب تک تالہ کھلا تب تک مریضہ کی موت ہوچکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ خاتون کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔

اسپتال کے دو سینئر ڈاکٹروں آرپی پرمار اور ڈاکٹر مہیش مرمات کو خاتون کا بروقت علاج نہ کرنے اور ایک دوسرے مریض کو وینٹی لیٹر نہ دینے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔

چیف میڈیکل افسر انوسویا گاؤلی کا کہنا ہے کہ خاتون کو شوگر اور ہائیپر ٹینشن جیسے امراض لاحق تھے، ہمارے ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے لیکن ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ ہلاک ہوگئیں، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اس وبا سے 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں