اشتہار

شاہ سلمان کے احسانات کبھی فراموش نہیں کرسکتا،کرونا کا پاکستانی مریض

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں مقیم کرونا وائرس کے شکار پاکستانی شہری نے سعودی بادشاہ  شاہ سلمان کے نام شکریہ کا پیغام جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جدوجہد کررہا ہے اور ریاست میں مقیم مقامی و غیر ملکی شہریوں کو کرونا کی وبا سے بچانے کےلیے بہترین اقدامات کررہا ہے۔

سعودی عرب کے اسپتال میں زیر علاج پاکستانی شہری نے کرونا وائرس کا مفت علاج ہونے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی شہری نے بتایا کہ وہ صوبہ طائف میں ملازمت کرتا ہے اور کسی کام سے دارالحکومت ریاض گیا تھا جب واپس لوٹا کو علم ہوا کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہوں۔

محمد شعیب نامی شہری نے بتایا کہ وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کر وایا تھا جو مثبت آیا جس کے بعد مجھے کنگ فیصل اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا۔

محمد شعیب نے اسپتال کے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا کیونکہ ان کے احکامات پر تمام اسپتالوں میں کرونا کا مفت علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا نے تمام اسپتالوں کو ہدایات دی ہوئی ہے کرونا مریضوں کا مفت علاج کیا جائے چاہے وہ غیر قانونی طور پر ہی ریاست میں مقیم کیوں نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں