تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا سے صحتیاب خاتون کے گھر پہنچنے پر پڑوسیوں کا والہانہ استقبال

میڈرڈ: اسپین میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی خاتون کے گھر پہنچنے پر پڑوسیوں کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر تریانا میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی خاتون ایمبولینس سے باہر آئیں تو پڑوسیوں کی جانب سے تالیاں بجا کر اور گانے گنگنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

خاتون کی بھانجی ایلیسا لاسو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میری خالہ کرونا وائرس کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھیں، کل وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر پہنچیں تو ٹریانا میں اس طرح ان کا استقبال کیا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے فرش پر قدم رکھتے ہی فلیٹس کی کھڑکیوں میں موجود لوگ تالیاں بجا کر ان کا استقبال کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون پڑوسیوں کی جانب سے والہانہ استقبال پر جذباتی ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ اہل محلہ کی جانب سے اس طرح کے طرز عمل پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ اسپین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 510 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 13 ہزار 798 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہزار 208 ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں 26 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

Comments

- Advertisement -