تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کرونا وائرس کی معلومات، پاکستانی صارفین کے لیے موبائل ایپ متعارف

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کرونا وائرس کی مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق موبائل ایپ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لیے جلد ہی ایپ متعارف کرائی جائے گی جس کی تیاری پر کام جاری ہے۔

وزارت آئی ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ COVID-19 GOV PK کے نام سے آئی او ایس اسٹور پر موجود ہے۔

اس ایپ پر کرونا وائرس سے متعلق تمام مصدقہ معلومات صارفین کو اُن کے موبائل پر فراہم کی جائے گی۔ نئے کیسز، اموات اور مجموعی تعداد سمیت دیگر اہم اطلاعات بھی ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس معلومات، حکومت پاکستان کا عوام کے لیے شاندار اقدام

یہ ایپ حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے متعارف کرائی جانے والی ویب سائٹ سے جڑی ہوگی، ویب پورٹل کے اپ ڈیٹ ہوتے ہی صارف کو بھی تمام معلومات موبائل پر موصول ہوجائیں گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں