20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کرونا وائرس:‌سماجی بائیکاٹ سے تنگ مشتبہ مریض نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض نے اہل علاقہ کے بائیکاٹ کی وجہ سے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں شہریوں نے کرونا وائرس کے باعث خودکشیاں کرنا شروع کردیں۔

حال ہی میں محمد دلشاد نامی شخص کے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس اہل محلہ نے وائرس میں مبتلا شخص نے ملاقات کے بعد سے بائیکاٹ کررکھا تھا۔

- Advertisement -

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع اونا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ محمد دلشاد نے کچھ روز قبل تبلیغی جماعت سے لوٹے شخص سے ملاقات کی تھی جس میں بعدازاں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کرونا مریض سے ملاقات کے باعث انہیں آئسولیٹ کردیا گیا تھا جہاں اس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا، رپورٹ منفی آنے پر حکام اسے واپس گاؤں چھوڑ گئے جس کے ایک روز بعد دلشاد نے خودکشی کرلی۔

اونا صدر تھانہ کے انچارج درشن سنگھ کا کہنا ہے کہ جب دلشاد قرنطینہ سے لوٹا تو گاؤں کے کچھ افراد نے اس کا سماجی بائیکاٹ کردیا اور اسے تانے دینا شروع کردئیے کہ یہ کرونا کا مریض ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔

تھانہ انچارج مطابق دلشاد کی فیملی کا پیشہ دودھ فروشی ہے تاہم کرونا میں مبتلا ہونے کی افواہوں کے بعد لوگوں نے دودھ خریدنا بھی چھوڑ دیا تھا، درشن سنگھ کے مطابق گاؤں والوں کو یہ امتیازی سلوک دلشاد کی موت کا باعث بنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں