اشتہار

"بغیر ہیلمٹ بیٹنگ کے دوران مر جاؤں تو کوئی غمگین نہ ہو”

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین ویون رچرڈز نے بیٹنگ کے وقت ہیلمٹ نہ پہننے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

لیجنڈری بیٹسمین نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن سے گفتگو کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” مجھے سے اس خطرے کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا تھا جو بغیر ہیلمٹ پہنے میں اٹھاتا تھا”۔

- Advertisement -

ویون رچرڈ نے کہا کہ کرکٹ میں جنون ہے اور اس کھیل کا جنون میں نے محسوس کیا ہے، مجھے کرکٹ کھیلتے ہوئے مرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور کسی کو برا بھی نہیں لگنا چاہیے کیونکہ میں نے اس کھیل سے پیار کیا ہے اور اس سے اچھا اور کیا ہوگا کہ اپنے پسندیدہ کھیل میں مر جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دیگر کھیلوں کے ایتھلیٹس نے بے حد متاثر کیا جو کھیل میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑتے ہیں، میں نے فورمولا کار ریس میں ڈرائیوروں کو تیزرفتار گاڑیاں چلاتے ہوئے دیکھا ہے، کیا اس سے بھی خطرناک کچھ ہو سکتا ہے؟

ویون رچرڈ نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈینٹس نے دانتوں کی ٖحفاظت کے لیے ماؤتھ گارڈ استعمال کرنے پر مسلسل زور دیا لیکن انہوں نے زیادہ دیر ایسا نہیں کیا کیونکہ بیٹنگ کے دوران وہ چیونگم نہیں چبا سکتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں