اشتہار

اداکارہ سجل علی کی بچپن کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز شخصیات کی جانب سے مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کو شیئر کرنا ہوتا ہے، مداح بھی اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے خوبصورت ماضی کو یاد کرتے ہوئے بچپن کی تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی دونوں ہاتھ سر پر رکھ کر کسی کی گود میں موجود ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں بچپن میں سلام کرنے کے لیے اس طرح دونوں ہاتھ سر پر رکھ لیتی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل سجل علی کا ایک پیغام میں کہنا تھا کہ لوگ کرونا وائرس وبائی امراض سے محفوظ رہیں اور حکومتی کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے ہیں، دوسروں سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ رکھنا ہے، انہوں نے صحیح اقدامات اٹھانے میں حکومت کی حمایت کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ سجل علی حال ہی میں معروف اداکار احد رضا میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، ان کی بہن صبور علی نے سجل علی کی شادی کے بعد تصویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں