اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند کے دوران روز مرہ استعمال اشیا کی قیمتیں آدھی سے بھی نیچے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، رواں ہفتے ہفتہ وار ایس پی آئی کم ہوکر 8.2 فیصد ہوگیا ہے۔
Inflation continues to fall. Latest weekly spi down to 8.2% this week. The year on year spi was above 20% in mid January. So the rate of inflation for essential products used by common citizens has fallen to less than half in the last 3 months
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 10, 2020
اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جنوری کے وسط میں گزشتہ سال کی مقابلے میں ایس پی آئی 20 فیصد پر تھا جبکہ روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ میں آسھی سے بھی کم ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، نئے حالات میں انٹرسٹ ریٹ میں کمی ہوگی، روپے کی قدر مستحکم رہے گی اور انٹرسٹ ریٹ کم ہونے سے بھی سرمایہ محفوظ رہے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ اندرونی سرمایہ کاری پر انحصار ہے، ملکی معیشت کا زیادہ انحصار اندرونی سرمایہ کاری پر ہے۔