اشتہار

صفائی کارکنان 60 ہزار سے زائد مقامات کو سینیٹائز کرچکے، سعودی وزارت بلدیات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر بلدیات نے عوام کو یقین کو دہانی کرائی ہے کہ میونسپلٹیاں اور بلدیاتی کونسلز مقامی و غیر ملکی شہریوں کو وائرس سے بچانے کےلیے تسلی بخش اقدامات کررہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے نئے کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلیے بلدیاتی کونسلز اور میونسپلٹیز کی جانب سے ریستورانوں اور بازاروں کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہے۔

وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین سڑکوں، ریستورانوں، اور بازاروں میں ماحول کو صاف بنانے میں مصروف ہیں اور ان کی مدد کےلیے پندرہ ہزار سے زائد مشینیں اور 22 ہزار چھوٹے بڑے آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت بلدیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صفائی کارکنان چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور اب تک 60 ہزار مقامات کو سینیٹائز کرچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقامی و غیر ملکی شہریوں نے70 ہزار س زائد شکایتیں درج کرائی تھیں جس پر حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے شکایت کا فوری ازالہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں