جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سندھ میں مزید 86 افراد کورونا وائرس میں مبتلا، مجموعی تعداد 1214 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مزید 86 افراد کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے ، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1214ہوگئی جبکہ 358 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کورونا کی صورتحال پر اہم پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 586 مزیدٹیسٹ کئے، نئے ٹیسٹ میں مزید 86 کورونامیں مبتلاافرادپائے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  کل تک11623 ٹیسٹ کئےگئےتھے، نئےاعدادشامل کرنےکےبعدکُل تعداد12209 ہوگئی، اس حساب سےکورونامریضوں کی تعداد1214ہوگئی اور صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 358 ہے ، جو مریضوں کا 30 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ   گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناکےباعث ایک موت ہوئی، یہ موت میرےبہنوئی سیدمہدی شاہ کی تھی، جس کے بعد کوروناکےسبب جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد22 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مہدی شاہ 52 سال کےتھے، 28 مارچ کوکوروناٹیسٹ مثبت آیا، وہ کورونا سےجنگ جیت گئےتھے،ان کے 2ٹیسٹ منفی آئےتھے، مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں اوردیگرامراض نمودارہوئے، ان مسائل کےسبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہارگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اسپتال میں مہدی شاہ کوکوروناکامریض ڈکلیئرنہیں کیا، ہم نےپھربھی مہدی شاہ کی تدفین کورونا کی بنیادپرکی، ہزاروں لوگوں نےدکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے، تعزیتی پیغام بھیجنےوالوں میں زیادہ ترلوگ میرے جاننےوالے نہیں، میں ان سب کاشکرگزارہوں جنہوں نے تعزیت کی ہے،دوستوں سے گزارش ہے مہدی شاہ کی مغفرت کیلئےدعا کریں۔

مراد علی شاہ  نے عوام سےایک بارپھرگھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہری ایک دوسرےسےفاصلہ رکھیں، اپنی،اپنےخاندان اوردوستوں کی زندگی کی حفاظت میں کرداراداکریں ، حکومتی فیصلوں پرعملدرآمدکر کے کوروناکوشکست دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں